جامعہ سندھ جام شورو،زوالوجی کے 3 اسکالرز کے فرسٹ ایم فل سیمینارز

بدھ 16 نومبر 2016 19:26

حیدرآباد- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کے نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زوالوجی شعبے کے 3 اسکالرز محمد نواب بلوچ، منیر احمد اور صدف قریشی کے فرسٹ ایم فل سیمینارز بالترتیب 17، 18 اور 22 نومبر 2016ء کو صبح 9 بجے ڈین، نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر نسرین میمن اور ڈاکٹر منصور علی شاہ بھی موجود ہونگے۔ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینارز میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :