ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی طلبہ سے سند کی مد میں ایک ہی بار فیس وصول کرے، والدین

بدھ 16 نومبر 2016 19:26

اٹک16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی طلبہ سے سند کی مد میں صرف ایک ہی بار فیس وصول کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طلباء کے والدین نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈ ی نے کچھ عرصہ سے داخلہ اور رجسٹریشن کے علاوہ میٹرک کی سند جاری کرنے کے الگ 500 روپے وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں اور جو طلباء فیل ہوجاتے ہیں انہیں سند کی مد میں دوبارہ فیس جمع کروانی پڑتی ہے جو کہ سرا سر غلط اور نا انصافی کے ذمرے میں آتا ہے حالانکہ یہ طلباء پہلی بار داخلہ فیس بھجواتے وقت سند فیس جمع کروا چکے ہوتے ہیں اور فیل ہونے والے طلباء کو سند جاری نہیں کی جاتی لہذا دوبارہ سند فیس بلا جواز ہے طلباء کے والدین نے چیئرمین راولپنڈی بورڈ سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔