چین کی کاربن کے اخراج میں کمی کے منصوبہ کے تحت قابل ذکر کامیابی

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین میں کاربن کے اخراج میں کمی کے منصوبہ کے تحت قابل ذکر کامیابی ریکارڈ کی گئی ۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے خصوصی نمائندہ شی چینہوا نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لئے چین شہروں میں تعداد میں اضافے اور صنعتی انقلاب کے لئے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے جس میں کاربن کے اخراج میں کمی اہم کرداادا کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا چین کا یہ پروگرام چوبیس شہروں اور صوبوں کی ایک ہزار یونٹس 51پارکوں اور 8ٹائونزمیں فعال ہے ۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال سائمنس نے اس حوالے سے بتایا کہ کاربن کے اخراج میں کمی کے لئے چین قائدانہ کردارادا کر رہا ہے ۔ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے شہر اس حوالے سے استفادہ کرتے ہوئے اپنا کرداربخوبی ادا کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :