چنیوٹ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،دو ملزمان گرفتار، جعلی سمیں ودیگر سامان برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

چنیوٹ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے جعلی فارم نیشنل انکم سپورٹ پروگرام اور جعلی سمیں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے فارم فوٹو سٹیٹ، دو عدد مشین ودیگر سامان برآمد کر لیا۔

اس سلسلہ میں انسپکٹر رانا عمردراز نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کر کے دو ملزمان منیر شہزاد ولد سردار سکنہ سندھو ٹائون گلی نمبر 4 فیصل آباد 2 ۔ علی مرتضیٰ ولد منظور حسین سکنہ ٹائپ کالونی فیصل آباد کو گرفتار کیا جو کہ سادہ لوح لوگوں کو بذریعہ درخواست فارم نیشنل انکم سپورٹ پروگرام فوٹو سٹیٹ فارم لوگوں میں تقسیم کر کے ایک فارم 100 روپے میں دیکر ان سے کہتے ہیں کہ ماہانہ آپ کو 1000 روپے کی امداد ملے گی اور ساتھ ہی U فون اور سام سنگ فون کی سمیں تقسیم کرتے پھرتے ہیں اور اس طرح سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے فارم فوٹو سٹیٹ 200 عدد ، دو عدد مشین ، دو عدد U فون و دیگر کمپنیوں کے موبائل فون ، انگوٹھا لگانے والی مشین ، نقدی رقم مبلغ 10/- ہزار روپے برآمد کیے گئے ۔ ملزمان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد کا جھانسہ سے کر لوگوں کو دھوکہ دہی کر کے اور لوٹ کر ارتکاب جرم کیا۔ جس پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔