لیہ،چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پرسیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں، ڈی پی او

بدھ 16 نومبر 2016 19:34

لیہ،چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پرسیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں، ..
لیہ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے،مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے،چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پرسیکورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں،منتظمین پروگرام سے میٹنگ کا انعقادکیاجائے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوکیپٹن(ر) محمدعلی ضیاء نے پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا، میٹنگ میں ضلع کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،انچارج ایلیٹ،انچارج ٹریفک پولیس، انچارج سیکورٹی،انچارج انویسٹی گیشن،انچارج ہومیسائیڈیونٹ و دیگردفتری عملہ شریک ہوا،ڈی پی او نے دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انچارج انویسٹی گیشن مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کریں ،تمام مقدمات میرٹ پر یکسوکئے جائیں ،کسی بے گناہ شخص کو مقدمہ میں چالان نہ کیاجائے، انھوں نے کہاکہ منشیات /شراب فروش معاشرے کا ناسور ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے اور چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلے میں ضلع میں منعقد ہونے والے 20مجالس اور6جلوسوں کے پروگرامز کیلئے بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔