ملتان،بجلی بند رہے گی

بدھ 16 نومبر 2016 19:35

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) میپکوترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KVوائٹ ہائوس اور فاروق پورہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی کے سلسلہ میں 17نومبر کو ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

18نومبر کو 132KVکہروڑپکا ٹی ٹوگرڈاسٹیشن سے منسلک 11KVفیکٹری، فتح شاہ، سٹی فرسٹ، گوٹھ بہا ر اور عنایت علی فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 132KVساہیوال نیوٹی ون گرڈاسٹیشن سے منسلک11KVسول ہاسپٹل، کالج روڈ، ٹی وی کارپوریشن، کوڑے شاہ، نورشاہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ، مدھالی شریف اور آشیانہ ہائوسنگ فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :