132کے وی بوریوالہ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کاپاورٹرانسفارمرز لگانے کا فیصلہ

بدھ 16 نومبر 2016 19:35

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور کم وولٹیج کی شکایات کے ازالے کے لئے وہاڑی سرکل کی132KVبوریوالہ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کاپاورٹرانسفارمرز لگانے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمسعود صلاح الدین کی ہدایات پر132KVبوریوالہ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی جگہ اس سے زیادہ استعدادکار کا پاورٹرانسفارمر لگایاجارہاہے اس پر5کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی ۔

آج17نومبر (جمعرات) کو132KVبوریوالہ ٹی ون گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 11KVطفیل شہید، مجاہد کالونی، ماچھی وال، سٹی ٹو اور سٹی ون فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے رات تک (18گھنٹی) جبکہ 11KVسٹی3، سٹی5، شاہ فیصل، بی ٹی ایم تھری اور ظہیرنگر فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے چھ بجے شام تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔