اہلیان کراچی کے الیکٹرک کی جانب سے زائد اور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں

تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر سید ثاقب علی اور سینئر نائب صدر شیراز احمد ناگانی کی وفد سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر سید ثاقب علی اور سینئر نائب صدر شیراز احمد ناگانی نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔اہلیان کراچی کے الیکٹرک کمپنی کی جانب سے زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ضلع وسطی کے مرکزی دفتر واقع سوہنی سینٹر کریم آباد میں نیو کراچی ٹائون سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران نہیں چاہتے کہ عوامی مسائل حل ہوں اور حکمرانوں کے فیصلے عوامی مفاد میں ہوں ۔ایک طرف عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہے تو دوسری طرف کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور دیگر بلدیاتی ادارے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

شہر کراچی اور خصوصاً ضلع وسطی میں گندگی اور غلاضت کے ڈھیر بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مچھروں سے ملیریا اور ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ڈینگی وائرس اور ملیریا کے مریضوں میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہر میں سیوریج لائن چوک ہونے سے مختلف الرجی کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ بلدیاتی نمائندے صفائی ستھرائی مہم کے صرف اعلانات کر رہے ہیں، لیکن عملی طور پر انہیں ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :