پانامہ لیکس معاملہ اہم نوعیت کا ہے ،جلد نمٹایا جائے،محمد اسلم خان فاروقی

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان امن کونسل (پی اے سی) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملہ اہم نوعیت کا ہے معاملے کو طول دینے کے بجائے جلد نمٹایا جائے سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کے دوران اخباری تراشے بطور شواہد قبول کرنے سے انکار اور اعلیٰ ججزکے ریمارکس انتہائی ما یوس کن ہے پانامہ کیس قابل سما عت دیا جاچکا ہے اور کیس بادی النظر میں عوامی مفاد میں ہے۔

قومی دولت لوٹنے والوں اور ٹیکس چوروںکو سزا ملنی چاہئے وہ ا من سیکریٹریٹ شیرشاہ میں سول سوسائٹی کے نمائندوں و صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے محمد اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ماضی میں عدالتیں غلطیاں کرتی آئی ہیں لیکن ماضی کی طرح اب غلطی بردا شت نہیں کی جائے گی قوم نے آزاد عدلیہ کیلئے طویل جدوجہد کی ہے تاہم آزاد عدلیہ کے ثمرات تا حال قوم کے سامنے نہیں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام آزاد عدلیہ کے ثمر ا ت دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں قوم کی گہری دلچسپی ہے اور قوم پہلی بار کرپشن کے خلاف متحد ہو ئی ہے لیکن اگر انصاف نہیں ہوا تو قوم کا حکمرانوںکے ساتھ ساتھ عدلیہ پر سے بھی اعتماد اٹھ جائے گاانہوںنے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو کرپٹ عنا صر سے پاک و صاف کیا جائے ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ دریں اثناء محمد اسلم خان فاروقی نے بتایا کہ پی اے سی کے سربراہ طارق محمود مدنی کوئٹہ کے تنظیمی دورے سے چند دنوں میں واپس آجائیں گے اور سیکریٹریٹ میں ماہا نہ ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :