ترک صدرطیب اردوان ایوان صدرپہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 19:24

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء):ترک صدرطیب اردوان ایوان صدرپہنچ گئے ہیں،جہاں پرصدرمملکت کی جانب سے ترک صدر کیلئے ضیافت کا اہتمام کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کاروائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایوان صدرمیں استقبال کیا۔صدرمملکت اور ترکی کے صدرکے درمیان ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ملاقات میں ترک وزیرخارجہ،صدارتی ترجمان اور ترک سفیربھی ملاقات میں شریک ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری ودیگر حکام بھی ملاقات میں شریک ہیں۔