صد سالا تقریبات آئندہ الیکشن میں گیم چینجر ثابت ہونگے،سینیٹرراحت حسین

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما سینٹرمولانا راحت حسین نے کہا ہے کہ جے یوائی ف کی صد سالہ تقریبات 2018 کے عام انتخابات میں گیم چینجر ثابت ہونگی۔ علماء اور طلباء اپنی صفوں میں اتحاد پید اکریں ۔وہ بد ھ کے روز نوشہرہ کلاں میں جے یوائی ف کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں پانچ اضلاع کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صد سالہ تقریبات کے بارے میں انتظامات کاجائزہ لیا گیا اور مالیاتی امور کے لیے وسطی اضلاع مالیاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ بعدازاں سینٹر راحت حسین نے درالعلوم حقانیہ کادورہ کیا۔ اس موقع پرانھوں نے درالعلوم کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کااصل چہرہ سامنے آچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :