لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے: تہمینہ درانی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 19:37

لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے: ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ لندن کے نائٹس برج فلیٹس کسی صورت شریف برادران کو وراثت میں نہیں ملے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغامات میں تہکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تہمینہ درانی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن کے نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کی ملکیت تھے ہی نہیں۔ یہ فلیٹس کسی بھی طرح نواز شریف، شہباز شریف اور عباس شریف کو تقسیم وراثت کی صورت میں نہیں ملے۔ یہ فلیٹس کسی صورت شہباز شریف کی وراثت کا حصہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :