نواز شریف نے پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے خود کو پھنسا لیا ، کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں تک بے وقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں ‘ حنا ربانی کھر

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا یہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، ڈونلڈ ٹرپ کے آنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا ، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے‘ سابق وزیر خارجہ کا سمینا رسے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 19:58

نواز شریف نے پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے خود کو پھنسا لیا ، کچھ لوگوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے خود کو پھنسا لیا ، کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں تک بے وقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا یہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، ڈونلڈ ٹرپ کے آنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں سمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دیگر ہمسایہ ممالک کو ایسے حالات کا سامنا نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، منصوبے کا آغاز پیپلز پارٹی کے دور میں ہوا تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر خط پیش کر کے وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو پھنسا لیا ہے ، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں کچھ اور کہا اور عدالت میں کچھ اور کہہ رہے ہیں ۔ اس طرح وہ کچھ لوگوں کو تھوڑے دنوں کے لئے تو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سب کو نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے لیکن آزادی کی تحریک روکنے والی نہیں ۔ بھارت کے ایسے اقدامات سے اس میں تیزی ہی آئے گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرپ کے امریکی صدر بننے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔