کیچ ،مند میں ایف سی ،حساس ادارے کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 19:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) کیچ کے علاقے مند میں ایف سی اورحساس ادارے کی کارروائی کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے مند کے علاقے مہر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے زیر استعمال ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا قبضے میں لئے جانے والے اسلحہ میں تین عدد آر پی جی سیون کے گولے ایک عدد ایل ایم جی تین عدد رائفل ، دیسی ساختہ بم تیار کرنے کے اوزار 150کلو گرام افیون ، ڈرگ کے انجکشن بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :