حکمران طبقہ نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے ہرطرف لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے، کاشتکارطبقہ انتہائی کسمپرسی کاشکارہے،جماعت اسلامی رہنماء

بدھ 16 نومبر 2016 20:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے ہرطرف لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے۔بالخصوص کاشتکارطبقہ انتہائی کسمپرسی کاشکارہے۔زیادہ تر شوگرملیں چونکہ حکمران طبقہ کے سرمایہ داروں کی ملکیت ہیں اسلئے مرکزی اورصوبائی حکومتیں اس سال کنڈاچیکنگ کیمٹیوں میں کسان تنظیموں کے حقیقی نمائندوں کی بجائے مل مالکان کے منظورنظر اور ٹائوٹ افراد شامل کرکے کسانوں کولوٹنے کے منصوبے پرعمل پیراہیں۔

کین ایکٹ کے تحت ہرسال ایڈوائزی کیمٹیوں میں کسان تنظیموں کے نمائندوںکو شامل کیاجاتاہے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ ہوسکے مگر اس کرشنگ سیزن میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے اشاروں پرکین کمشنراورڈی سی اوز ملی بھگت سے مل مالکان کے اشاروں پرناچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنمائوں حافظ عمیرفاروق گجر،راناعدنان خاں،مولوی صادق علی،محمدطیب انصاری،رائوشیرافگن،چوہدری فاروق احمد،رائومحمدسروراوردیگر نے کہا کہ کاشتکاروںکے اربوں روپے ہڑپ کرنے والی ملوں کے غیرقانونی اقدامات پربیورکریسی نے آنکھ بند کر رکھی ہیں اور اب کنڈا چیکنگ کمیٹیوں میں کسان تنظیموںکوشامل نہ کرکے کاشتکاروں کو لیٹرے شوگرمل مالکان کے رحم وکرم پر چھوڑدیاہے تاکہ یہ مالکان گنے کے وزن میں ہیراپھیری ،ناجائز کٹوتیاںاورمڈل مینوں کے ذریعے گنے کی مقررہ قیمتوںسے کم پر گنا خریدکرکاشتکاروںکی محنت کی کمائی ہڑپ کرسکیں ۔

انہوںنے مطالبہ کیاہے کہ کنڈاچیکنگ اورایڈوائزری کمٹیوںمیں کسان تنظیموں کے نمائندوںکوشامل کیاجائے اورشوگرملوںکی جانب سے کیجانیوالی لوٹ ماربندکروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :