ڈی جی سپورٹس پنجاب کا پنجاب سٹیڈیم میں نئے اتھلیٹکس ٹریک کی تعمیر میں تاخیر کا سخت نوٹس ، حکام کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت

بدھ 16 نومبر 2016 20:06

ڈی جی سپورٹس پنجاب کا پنجاب سٹیڈیم میں نئے اتھلیٹکس ٹریک کی تعمیر میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے پنجاب سٹیڈیم میں نئے اتھلیٹکس ٹریک کی تعمیر میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ہے، انہوںنے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹریک کی تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے، اس معاملے میں مزید تاخیر اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ٹاٹن ٹریک کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ اتھلیٹس کو سپورٹس جدید اور بہتریں سہولتیں میسر آسکیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :