ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کینکس گرلز ہاکی اکیڈمی کا افتتاح کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 20:14

ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کینکس گرلز ہاکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کینکس گرلز ہاکی اکیڈمی کا افتتاح کیا، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو بھی موجود تھے، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کی ترقی اور فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کررہا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذواالفقار احمد گھمن ہاکی کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، بہت جلد سکول کی سطح پر ہاکی چیمپیئن شپ منعقد کرائی جارہی ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے موقع ملے گا،نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایا گیا، بعدازاں گروپ فوٹو بھی بنائے گئے۔

(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :