انگلینڈکیلئے بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کا سنہری موقع

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 19:57

وشاکا پٹنم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) انگلینڈکی ٹیم نے راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنے سپورٹرزکی توقعات بڑھادی ہیں،مہمان ٹیم راجکوٹ میں میزبان بھارت کو چارسالوں بعد ہوم گراﺅنڈزپرپہلی شکست سے دوچار کرنےکی پوزیشن میں آگئی تھی مگر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کو شکست سے بچالیا۔

بھارت اسوقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبرپر موجود ہے جبکہ انگلینڈ دس پوائنٹس کے فرق سے چوتھے نمبرپر موجود ہے ۔کک الیون کے پاس حالیہ دورئہ بھارت میں حریف ٹیم کو نیچے دھکیل کرایک بارپھر نمبرون ٹیسٹ سائیڈبنانے کا موقع موجود ہے جس کے لیے انہیں بھارت کو کم ازکم دو میچوں کے مارجن سے ہرانا ہوگا،یعنی2-0،3-1یااس سے بہتر کوئی بھی نتیجہ انگلینڈکو بھارت کی جگہ عالمی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بناسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس صورت میں بھارت اورانگلینڈکے پوائنٹس یکساں طورپر 109،109 ہوں گے مگر اعشاریہ پوائنٹس کے فرق کے سبب بھارتی ٹیم ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے گی۔انگلینڈکےخلاف سیریز ڈرا ہونےکی صورت میں بھارتی ٹیم دو ریٹنگ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی لیکن انگلینڈکو بھی فائدہ حاصل نہ ہوگا تاہم اگر وہ کم ازکم ایک میچ کے مارجن سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو تیسرے نمبرپر بھیج کر خود دوسرے درجے کی مالک بن جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :