زلزلے کے بعد تعمیر نو کے عمل کو 11 سال گزر گئے
راولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ اربوں مالیت سے بننے والی زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اپنے لیے دفاتر بھی تعمیر نہ کرا سکی انتظامی عملے کے زیر استعمال تین منزلہ پرائیوٹ عمارت کو مالک نے خالی کرادیا پونچھ ڈویثرن کے تمام دفاتر کو ایک جگہ منتقل کیا جائے،شہریوں کی چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈا ٓف ریوینیو سے اپیل
بدھ 16 نومبر 2016 20:21
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق 8 اکبوتر 2005ء کے زلزلے کی تباہی کو 11 سال گزر گئے ہیں۔ تعمیراتی اداروں نے راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز تو کیا لیکن ماسوائے جوڈیشل بلاک کے تمام کام ادھورا پڑا ہے ۔ڈویثرنل اور ضلعی انتظامیہ جہاں شہر کے زیر تعمیر منصوبوں کو مکمل کرانے میں ناکام رہی ہیں وہاں اپنے لیے بھی دفاتر مکمل نہ کرائے جا سکے۔
راولاکوٹ میں یونائیٹڈ روڈ پر ایک تین منزلہ عمارت کو دفاتر کے استعمال کیلئے کرائے پر لیا گیا تھا جسے عمارت کے مالک نے بارہا نوٹس جاری کرنے کے بعد خالی کرا دیا ہے۔ دوسری طرف اس عمارت سے بے دخل ہونے کے بعد کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے قریب ہی ایک پرانی عمارت میں دفاتر قائم کیے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر ، مال افسر اور تحصیلدار نے پرانی کچہری میں دفاتر قائم کیے ہیں۔ محکمہ مال سے متعلقہ شکایات،ڈومیسائل ، ریٹ کنٹرول سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے جانے والے سائیلین خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ راولاکوٹ کے شہریوں نے چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو احسان خالد کیانی سے اپیل کی ہے کہ وہ راولاکوٹ میں انتظامیہ کو پابند بنائیں کہ جہاں وہ زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو مکمل کرائیں وہاں انتظامیہ کے تمام دفاتر کو ایک عمارت میں شفٹ کرائیں تو کہ عوام کو دفاتر کی تلاش نہ کرنی پڑے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.