راولپنڈی، سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ میں نامزدایک اور ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 20:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ میں نامزدایک اور ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی بدھ کے روزتھانہ گنج منڈی پولیس نے سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ میں نامزدایک اور ملزم ضمیر حسین کو عدالت میںپیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ ملزم سانحہ راجہ بازار میں نامزد ہے جس کے خلاف مقدمہ درج ہے، جس سے تفتیش کرنا ہے ملزم سے اس وقت استعمال کئے جانے والے پتھر اور اینٹیں برآمد کرنا ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ کو کافی وقت گزر چکا ہے اس وقت وہاں کیا ہو گا، اب تو وہاںپر نئی عمارت تعمیر ہو چکی ہے، عدالت نے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، واضح رہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر پیش آنے والے سانحہ میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ گنج منڈی پولیس نے درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :