اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار د یا گیا منگنی اور نکاح میں وقفہ رکھنے اور آواز لگا کر رشتہ مانگنے جیسی رسومات کا بھی ختم کرنے کی سفارش

بدھ 16 نومبر 2016 20:51

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل نے قرآن اور درخت کے ساتھ شادی اور نومولود بچیوں کی شادی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے کی سفارش کی ہے ،کونسل نے منگنی اور نکاح میں وقفہ رکھنے اور آواز لگا کر رشتہ مانگنے جیسی رسومات کا بھی ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کے تین روزہ اجلاس کے دوسرے روز تحفظ نسواں ماڈل بل پر غور کیا گیااس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا شیرانی کا کہنا ہے کہ منگنی اورنکاح میں وقفہ سے نکاح ٹوٹنے کے خدشات کم ہوں گے ، نکاح میں ولی کی رضا مندی مستحسن ہے مگرحتمی اختیاربچی کوہی حاصل ہے ، اراکین نے قرآن اوردرخت کے ساتھ شادی اورآوازلگا کررشتہ مانگنے جیسی رسومات کو روکوانے کا بھی مطالبہ کیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کے تین روزہ اجلاس کے دوسرے روز تحفظ نسواں بل پر اراکین نے غور کیا اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ منگنی کے وقت نکاح نہ کرنا مستحسن ہے ،کیوں کہ منگنی اورنکاح کے درمیان وقفہ سے دونوں خاندان ایک دوسرے سمجھنے میں مدد ملے گی اورنکاح ٹوٹنے کے خدشات کم ہوں گے علامہ افتخارحسین نقوی نے کہا اکہ منگنی نکاح نہیں وعدہ نکاح ہے جسے لڑکا یا لڑکی شرعی وجوہ کی بنا پرتوڑسکتے ہیں ، اجلاس میں ولی کی رضا مندی کا موضع بھی زیربحث آیا علامہ افتخارحسین نقوی کا کہنا تھاکہ ولی کوبچی کے نکاح کا حق حاصل ہے اگروہ ظلم کرے تواس کا یہ حق ساقط ہو جائے گا چیرمین کونسل نے کہاکہ ولی کی رضامندی کے ساتھ نکاح کا عمل مستحسن ہے مگر حتمی اختیار بچی کو حاصل ہے رکن کمیٹی سمعیہ راحیل قاضی نے کہاکہ بیرون ممالک جانے والی بچیوں کو نکاح کے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ جس بچی کا نکاح بیرون ملک ہوتا ہے اس کے سفری دستاویزات تیار کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگ جاتا ہے انہوں نے کہاکہ منگنی کے وقت نکاح کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے کمیٹی کے رکن زاہد محمود قاسمی نے کہاکہ قرآن درخت وغیر کے ساتھ شادی غیر شرعی اور غیر قانونی ہے اس کو روکا جائے رکن کمیٹی سمیعہ راحیل قاضی نے کہاکہ پشتون معاشرے میں آواز لگا کر رشتہ لینے جیسی رسومات پر بھی پابندی ہونی چاہیے رکن کمیٹی جسٹس منظور حسین گیلانی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں نومولود بچی کی نسبت دینے کا رواج ہے اس بھی ختم ہونا چاہیے اراکین نے قرآن اوردرخت سے شادی کیساتھ ساتھ آوازلگا کررشتہ لینے والی رسومات روکوانے کا بھی مطالبہ کیاکمیٹی کا اجلاس آج بروزہ جمعرات بھی ہوگا۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :