چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016‘ کوالیفائنگ رائونڈکے پہلے مرحلے کے میچز میں احسن ایاز ،سید علی بخاری اور دیگر نے کامیابی حاصل کرلی

بدھ 16 نومبر 2016 20:55

چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016‘ کوالیفائنگ رائونڈکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کی زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016کے کوالیفائنگ رائونڈکے پہلے مرحلے کے میچز میںاحسن ایاز ،سید علی بخاری،احمد السراج(اردن) ،عماد فرید ، فرحان محبوب، ظاہر شاہ، عقیل رحمان(آسٹریا) اور اسرار احمد نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرکے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انہوں نے بالترتیب شاہجہان خان،عاصم خان،کاشف آصف ،خواجہ عادل مقبول ،بلال ذاکر،محمد فرحان،ذیشان خان اور عباس شوکت کو شکست دیکر کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں جگہ بنا ئی۔ مصحف علی میرسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016میں ہانگ کانگ کی لیوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں کل 44 کھلاڑی حصہ لی رہی ہیں جن میں ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، مصر، ہالینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور اردن کی 11 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ رائونڈکے پہلے مرحلے کے میچز میںاحسن ایاز نے شاہجہان خان کو تین صفر سے،سید علی بخاری کو عاصم خان کے خلاف واک اوور ملنے پر،اردن کے کھلاڑی احمد السراج نے پاکستانی کھلاڑی کاشف آصف کو تین ایک سے ،عماد فرید نے خواجہ عادل مقبول کو تین صفر(ریٹائرڈ)سے،فرحان محبوب نے بلال ذاکر کو تین صفر سے،ظاہر شاہ نے محمد فرحان کو تین ایک سے،آسٹریا کے کھلاڑی عقیل رحمن نے پاکستانی کھلاڑی ذیشان خان کو تین صفر سے اور اسرار احمد نے عباس شوکت کو بھی تین صفر سے شکست دیکر کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016کے کوالیفائنگ رائونڈکے دوسرے مرحلے کے میچز(آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔