محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، ڈی ای او فائزہ شفیع

بدھ 16 نومبر 2016 20:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) فائزہ شفیع نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، گرلز سکولز ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد صوبائی ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے اور پیشہ کے ساتھ انصاف کرنا ٹیچرز کا فرض ہے، ضلع ایبٹ آباد میں اس وقت تمام سکولوں کی کارکردگی بہترین اور ٹیچرز دل جمعی سے کام کر رہی ہیں جس پر وہ مطمئن ہیں، ٹیچرز کے مسائل حل کرنا ان کی ڈیوٹی ہے، اگر کسی بھی ٹیچر کو کوئی مسئلہ یا مشکلات پیش ہوں تو وہ ان سے کسی بھی وقت مل سکتی ہیں، ہر ایک کا جائز کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضلعی ٹورنامنٹس کے حوالہ سے ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایک بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا گیا جس میں ضلع بھر سے سکولوں نے شرکت کی ہے اور بچیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، ٹیچرز کی محنت سامنے آئی ہے۔ کامیاب ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی اور ڈائریکٹر تعلیمات رفیق خٹک نے برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹورنامنٹس کے انعقاد پر ڈی او تعلیم (زنانہ) فائزہ شفیع کے ساتھ ساتھ تمام منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے لیکن مفادپرست ٹولے کو یہ ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :