حضرو پولیس کی کارروائی،3 عورتوں سمیت 4 منشیات فروش گرفتار ،2کلو چرس برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) حضرو پولیس نی3 عورتوں سمیت 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2 کلو سے زیادہ چرس اور ہیروئین برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی سرکل حضرو فیاض الحق کی طرف سے منشیات کے خلاف مہم چلائی گئی ،خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو مظہر شاہ کی زیر نگرانی پولیس نے پشاور سے راولپنڈی جانے والی گاڑی کی تلاشی لی تو 3 عورتیں جن میں مسماة (ر) ،(س)اور(و) سے 1110گرام چرس اوربیس گرام ہیروئن برآمد کر لی دوسری کاروائی میں پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ دلنواز نامی منشیات فروش موٹر سائیکل پر چرس سمگلنگ کر رہا ہے جس کو گرفتار کیا جا سکتا ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم دلنواز کو گرفتار کر کے دوران تلاشی اس سے 1210گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :