وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے پاکستان شپ بریکر ایسو سی ایشن کے وفدکی ملاقات

گڈانی شپ یارڈ میں عائد کی گئی دفعہ 144اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت سے بات چیت کرنے پر زور

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے پاکستان شپ بریکر ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ وزارت دفاعی پیداوارترجمان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے وفد پر زور دیا کہ وہ اپنے مزدوروں کوگڈانی شپ یارڈ پر دوران کام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے گڈانی حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس حادثے میں جابحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔پاکستان شپ بریکر ایسو سی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے درخواست کی کہ وہ بلوچستان حکومت کی جانب سے گڈانی شپ یارڈ میں لگائی گئی دفعہ 144اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت سے بات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پابندی کے باعث گڈانی شپ یارڈ میں کام مکمل بند ہے جس سے بڑے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ مزدور بھی بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ایسوسی ایشن سے گڈانی حادثے کے بارے میں رپورٹ شیئر کی جائے‘اس کا مقصدحفاظتی انتظامات مکمل کرنا ہیں تا کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام ہوسکے ۔وفد نے گڈانی حادثے میں جابحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :