چینی سفیر سن وی ڈونگ کا گوادر میں پرائمری سکو ل کا دورہ

چینی سفیر نے سکول کے لئے مالی امداد فراہم کرتے ہوئے بچوں کو کتابوں کا تحفہ دیا چینی معاونت سے تیار ہونے والا سکول دونوں ممالک کی دوستی کی زندہ مثال ہے ، سن وی ڈونگ

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے گوادر میں چین کے امن اور ترقی فنڈ کے تحت قائم کیے جانے والے پرائمری اسکول کا دورہ کیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر بچوں میں گھل مل گئے ،طالب علموں نے چینی سفیر کا سکول آمد پر زبردست خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ یہ اسکول چین پاک دوستی کی زندہ مثال اور مظہر ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسکول کے طالب علم مستقبل میں چین پاک دوستی کے فروغ میں عوامی سفیر کا کردار ادا کریںگے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دیںگے۔ انہوں نے چینی سفارتخانے کے تعلیمی فنڈ سے گوادر کے تعلیمی ادارے کو مالی امداد فراہم کی اور پرائمری اسکول کیلئے چینی کمپنی کی جانب سے کتابیں پیش کیں۔