چین میں اٹھارہویں ہائی ٹیک نمائش کا آغاز

نمائش میں تین ہزار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جس میں دس ہزار سے زائد ہائی ٹیک منصوبے پیش کئے جائیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 21:08

شین چینگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جنوب مغربی چین میں اٹھارہویں ہائی ٹیک نمائش کا آغاز ہوگیا ۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق نمائش کے دوران ہائی ٹیک کے حوالے سے متعدد فورمز اور سیشنز کا انعقاد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک لاکھ پچاس ہزار سیکوائر میٹر رقبہ پر شروع ہونے والی نمائش میں 37ممالک کی تین ہزار کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جس میں دس ہزار سے زائد ہائی ٹیک منصوبے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے ۔ نمائش کا بنیادی موضوع ابھرتی ہوئی معیشتوں اور صنعتی شعبے میں ہائی ٹیک سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کا فروغ ہے ۔

متعلقہ عنوان :