چین کی ماحولیاتی تبدیلیوں کیبارے میںعالمی برادری کووعدوں کے حوالے سے یاددہانی

بدھ 16 نومبر 2016 21:08

ماراکیچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عالمی برادری سے کئے جانے والے وعدوں پر2020سے قبل عمل داری کی ضرورت کو یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک گیسوں کے اخراج میں کمی میں اضافہ کے حوالے سے عزم کے مطابق کام کریں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں چینی نمائندہ شی چین ہوا نے تاریخی پیرس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اعتماد سازی کو فروغ دینے کے لئے تمام متعلقہ فریقین 2020کے حوالے سے کئے جانے والے وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

تمام فریقین کیوٹو پروٹوکول کے مطابق دوہا میں ہونے والی کانفرنس میں کئے جانے والے عزم کی توثیق کے لئے کاوشیں بھی تیز کریں ترقی پذیر ممالک گیسوں کے اخراج کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کیوٹوپروٹوکول کے تحت آگے بڑھیں۔ تمام ممالک اپنے عزائم کے تحت مالیات ، ٹیکنالوجی اور استعداد کار کی صلاحیتوں میں اضافہ کو فروغ دینے کے لئے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :