باوفااورباصفا جہانگیر بدربھٹوازم کے علمبردار تھے :اشرف بھٹی

انہوں نے قیدوبنداورکوڑوں کے باوجود پیپلزپارٹی کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا ،پی پی پی رہنماء

بدھ 16 نومبر 2016 21:08

باوفااورباصفا جہانگیر بدربھٹوازم کے علمبردار تھے :اشرف بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ باوفااورباصفا جہانگیر بدربھٹوازم کے علمبردار تھے ۔جہانگیر بدر نے قیدوبنداورکوڑوں کے باوجود اپنے ہاتھوں میں اٹھایا پیپلزپارٹی کاپرچم کبھی سرنگوں نہیں ہونے دیا ۔جہانگیر بدر جمہوری سیاست کااستعارہ تھے ۔

جہانگیربدرمرحوم کی زندگی اپنے سیاسی نظریات پراستقامت اورآمریت کیخلاف بھرپورمزاحمت سے عبارت ہے۔جہانگیربدرمرحوم سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ تھے ،ان کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔وہ نادرآباد میں اپنے ڈیرے پرجہانگیر بدرمرحوم کے بلندی درجات کے سلسلہ میں ایک پروقاردعائیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ قومی سیاست اورپیپلزپارٹی میں جہانگیربدرکاکوئی متبادل نہیں ۔

(جاری ہے)

ذوالفقارعلی بھٹوشہید سے بی بی بینظیر بھٹوشہید اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جہانگیر بدر نے قومی سیاست میں اپنابھرپورکرداراداکیا۔جہانگیر بدرنے ضیائی آمریت اورپرویزی آمریت کے سیاہ ادوارمیں بحالی جمہوریت کیلئے گرانقدرخدمات انجام دیں۔جہانگیر بدر سے جیالے روزروزپیدانہیں ہوتے ،مرحوم پاکستان کی سیاسی تاریخ کاایک روشن باب تھے،انہوں نے سیاسی کارکنان کے دل ودماغ پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ پیپلزپارٹی کے چند بانیان بھی ذوالفقارعلی بھٹو شہیداوربی بی بینظیر بھٹوشہید کوپرآشوب دورمیںچھوڑ گئے تھے مگر آفرین جہانگیر بدرمرحوم نے بھٹوخاندان کی تین نسلوں کے ساتھ وفاداری نبھائی اورسیاسی وابستگی کاحق اداکردیا ۔ ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربی بی بینظیربھٹوشہید کی طرح آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کوبھی جہانگیر بدر پربھرپوراعتماد اوربجاطورپرنازتھا ۔