لاہور ہائیکورٹ ، ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر

بدھ 16 نومبر 2016 21:18

لاہور ہائیکورٹ ، ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے چوبیس نومبر کو درخواستوں پر سماعت کریگا، عدالت میں ایم کیو ایم پر پابندی اور الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنیکی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس میں عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔