پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

کے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدعبورکرتاہوا42400پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا

بدھ 16 نومبر 2016 21:24

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء)دو روز کے بعدپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اورکے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدعبورکرتاہوا42400پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں14ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ٹیلی کام ،توانائی ،ایئر لائن ،اسٹیل ،گیس اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42300اور42400پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں111.80پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس42292.67پوائنٹس سے بڑھ کر42404.47پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس58.45پوائنٹس کے اضافے سی22855.72پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس29051.42پوائنٹس سے بڑھ کر29107.53پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں14ارب43کروڑ82لاکھ29ہزار304روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم85کھرب66ارب9کروڑ88لاکھ71ہزار9روپے سے بڑھ کر85کھرب80ارب53کروڑ71لاکھ313روپے ہوگیا۔

بدھ کومارکیٹ میں38کروڑ57لاکھ1ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز36کروڑ58لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز مجموعی طورپر424کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی184کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،209میںکمی اور31کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے ورلڈکال ٹیلی کام3کروڑ71لاکھ،جاپان پائور2کروڑ93لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ28لاکھ،کوئس فوڈ2کروڑ20لاکھ اورپی آئی ای2کروڑ9لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک کے بھائومیں64.27روپے اورایکسائیڈپاک کے بھائومیں47.36روپے کااضافہ جبکہ فلپس مورس پاک کے بھائومیں96.68روپے اوراسلینڈٹیکسٹائل کے بھائومیں60.99روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#