کوئٹہ،ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیوایراڈیکیشن کمیٹی ڈی پیک کا اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر محمدعظیم کاکڑکی زیرصدارت سب نیشنل ایمونائزیشن ڈیزکے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیوایراڈیکیشن کمیٹی ڈی پیک کے اجلاس کا انعقادسرکٹ ہائوس میں کیاگیا۔ جس میںاسسٹنٹ کمشنرجمیل احمدرند،اسسٹنٹ کمشنرکاکڑخراسان شیخ عصمت اللہ مندوخیل ،ڈی پی اومحمدسلیم ،تحصیلدارسیدمحمدمندوخیل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین کمال خان بابر،ایجوکیشن آفیسرشیخ موسی ٰ مندوخیل، حبیب الرحمن،ڈرگ انسپکٹرصمدخان مندوخیل،بی آرایس پی کے گل محمدمندوخیل،سوشل ویلفیئرآفیسرعبدالرحیم مردانزئی،ایس ڈی اوپبلک ہیلتھ انجینئرجبارجان کاکڑ،تحصیلداراحدشیرانی،لوکل گورنمنٹ کے مسعودخان مندوخیل،چیف آفیسرخالدخان،تحصیلدارصادق حریفال، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی شیخ جہانزیب مندوخیل اورسیدامان شاہ کے علاوہ محکمہ فوڈ،جنگلات،بلدیات،بہبودآبادی ،ماحولیات کے سربراہوںاورمیڈیاکے نمائندوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیوکامکمل خاتمہ حکومت کا عزم ہے۔نسل نوکوموذی مرض سے بچائو کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ہمیں ایمانداری،خلوص نیت ،جذبے اورعزم کے ساتھ مہم کوکامیابی سے ہمکنارکرناہوگا۔دریں اثناء ڈی ایچ اوڈاکٹرمظفرشاہ،ایریاکوآرڈینیٹرڈاکٹرشہبازپانیزئی،این سٹاف آفیسر ڈاکٹر آمین ، کمیونیکیشن آفیسریونیسیف صمدخان حریفال اورفوکل پرسن بوستان علی نے کہاکہ ڈی پیک اجلاس مہم سے دس دن قبل منعقدکیاجاتا ہے۔

جس کا مقصدپچھلی مہم کی کمی کوپوراکرنا اورآنے والی مہم کو زیادہ موثراورکامیاب بناناہے۔گزشتہ سالوں کی نسبت امسال پولیو کیسزمیں کمی واقع ہوچکی ہے۔جومحکمہ صحت کی ٹیمیوں کی انتھک محنت،لائن ڈیپارنمنٹس کی کاوشوں اورموثرحکمت عملی کانتیجہ ہے۔ژوب میں عنقریب انوائرنمنٹل سیمپل کا آغازکیاجائے گا۔متاثرہ علاقوں کے پانی کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے جائیں گے۔مقررین نے کہاکہ 24تا26 نومبرسہ روزہ انسدادپولیومہم میں 65675بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ہدف کو پوراکرنے کیلئے 183موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :