لاہور، 19نومبر سے ملک گیر بیداری مسلم مہم شروع کی جائے گی، حافظ طاہر محمود اشرفی
انتہاپسندی ،دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد اور ارض حرمین الشریفین کیخلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر کا راولپنڈی اور اسلام کے ذمہ داران سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 21:34
(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 19نومبر کو راولپنڈی میں طلباء کنونشن سے بیداری مسلم مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلام کے نام پر انتہاپسندی اور دہشت گردی کا درس دینے والوں سے علماء کرام کو مقابلہ کرنا ہے۔
انتہاپسندی اور دہشت گرد گروہوں کو مسلم نوجوانوں کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے۔ پوری امت مسلمہ مکہ مکرمہ میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہونے والے اجلاس سے توقع رکھتی ہے کہ وہ ارض حرمین الشریفین کیخلاف ہونے والی سازشوں پر واضح مؤقف اپنائیں ۔ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی کوشش کرنے والوں کیخلاف ملت اسلامیہ کو واضح لائحہ عمل دینا ہوگا۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو مصلحتوں سے بالاتر ہوکر امت مسلمہ کی ترجمانی کرنی ہوگی اور حوثی دہشت گردوں کی مدد کرنے والے ممالک اور گروہوں کو پیغام دینا ہوگا کہ مسلمانوں کے مقدسات کیخلاف کسی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ایران اور عرب ممالک کے درمیان تنازعات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہمکہ مکرمہ پر میزائل حملے کیخلاف ملت اسلامیہ سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.