چہلم امام حسین، ایس ایس پی آپریشنز کا مختلف علاقوں میں جلوسوں کیگزرگاہوں کا دورہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)چہلم امام حسین کے جلوسوں کی فل پروف سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا مختلف علاقوں جن میںتھانہ گلبہار،تھانہ خان رازق شہید، تھانہ کوتوالی،تھانہ یکہ توت اور دیگر تھانہ تھانہ جات کے حدود میں جلوسوں کے گزرگاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیاچہلم کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اور فل پروف انتظامات کئے گئے اس موقع پر ایس پی سٹی گل نواز خان جدون ، اے ایس پی گلبہار نجم ، ڈی ایس پی سٹی ون عتیق شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف مکتب فکر کے علماء ، تاجر برادری مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے چہلم امام حسین کے موقع پر پولیس کیساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ایس ایس پی اپریشنز نے چہلم کے دوران امن و امان کی فضاء بر قرار رکھنے جلوسوں کیلئے سکیورٹی اور دیگر حفاظتی پلان کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔