اے این پی کا ایجنڈا پختون قوم کا باہمی اتفاق واتحاد اوریکجہتی ہے، ہماری سیاست اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پختون قوم کے غصب شدہ حقوق حاصل کرناہے

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کاشمولیتی تقریب سے خطاب

بدھ 16 نومبر 2016 21:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اے این پی کا ایجنڈا پختون قوم کا باہمی اتفاق واتحاد اوریکجہتی ہے ہماری سیاست اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پختون قوم کے غصب شدہ حقوق حاصل کرناہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کی77یو سی امازئی بونیر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر اے این پی میں شامل ہو گئیء سردار حسین بابک نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبرکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ پختون قوم کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے دونوں بڑی پارٹیوں کی جنگ وزیراعظم کی کرسی کے لئے ہے ایک پارٹی کے لیڈر کرسی بچانے میں لگے ہیں تو دوسری پارٹی کے لیڈر کو وزیراعظم بننے کی جلدی ہے ،پختون خوا کے عوام چکی کے پاٹوں کی طرح اس سیاسی لڑائی میں پس رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ن) اگر پختون بچوں کے مستقبل کے لئے جنگ کرتیں توانہیں خوشی ہوتی لیکن تمام جنگ پنجاب کی سیاسی میدان کے لئے ہے۔

(جاری ہے)

، انہوںنے کہاکہ عمران خان کو صوبے میں اقتدار پختونوں نے دیا ہے لیکن وہ پنجاب کی سیاست کررہے ہیں کیونکہ ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش صرف پنجا ب کی سیاست ہی سے پوری ہوگی، صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ،پختونوں کی بربادی پر پنجاب کی ترقی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہوںنے وزیراعظم میاں نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب سی پیک پر پختونوں سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں انہیں خیبرپختون خوا کے نام پر وعدہ خلافی کا انجام نہیں بھولنا چاہئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو جلد ازجلد خیبرپختون خوا میںشامل کیاجائے بعض قوتیں قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل نہ ہونے اور وہاں رائج کالے قوانین کا خاتمہ نہیں کرناچاہتیں اور تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں لیکن اے این پی قبائلی پختونوں کے حقوق کی جنگ آخری دم تک لڑے گی۔

متعلقہ عنوان :