جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے صدرزبیر احمدگوندل سہ روزہ دورے پر (آج)قلعہ سیف اللہ، لورالائی پہنچیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 21:38

جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے صدرزبیر احمدگوندل سہ روزہ دورے پر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کا صدرزبیر احمدگوندل سہ روزہ دورے پر آج جمعرات 17نومبر قلعہ سیف اللہ، لورالائی پہنچیں گے ،جمعہ 18نومبر کوئٹہ میں پانچ مقامات پریوتھ کنونشنز ،شمولیتی تقاریب سے خطاب کریں گے زبیر صفدر ہفتہ 18نومبر کو صبح دس بجے خضدار مدرسہ تفہیم القرآن میں یوتھ کنونشن سے خصوصی خطاب کریں گے کنونشن کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ہوں گے جبکہ جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی صدر جمیل احمدمشوانی ،ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمان بلوچ ،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ،جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی بھی کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :