اسلام آباد ہائیکورٹ نے بی آئی ایس پی میں غیر مستحقین کو رقوم کی ادائیگی پر تحقیقات ایف آئی کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 21:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر مستحقین کو رقوم کی ادائیگی پر تحقیقات ایف آئی کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیر مستحقین کو رقوم کی ادائیگی پر سماعت کی،دوران سماعت بی آئی ایس پی کے وکیل مسرور شاہ نے دلائل دیئے کہ غیر مستحقین کو رقوم دینے کا سکینڈل سامنے آنے پر افسران حرکت میں آئے اور متعدد ڈیپوٹیشن افسران کو پرانے محکموں میں واپس بھیجا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی پروگرام مکمل طور پر شفاف ہے،بے سہارا ضرورت مند افراد کی مدد کی جاتی ہے،جس پر عدالت نے تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی آے ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو آگاہ کرے۔