فیصل آباد پولیس کی کارروائی ،2منشیات فروش گرفتار،2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

فیصل آباد ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 02کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون،تھانہ سمن آباد پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان کامران اوراسدعمران کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

تھانہ ملت ٹائون پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم کامران کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1160گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر932/16جرم 9C/CNSAتھانہ ملت ٹائون میں درج کرلیا۔تھانہ سمن آباد پولیس نے ریڈ کے دوران ملزم اسدعمران کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر788/16جرم 9C/CNSAتھانہ سمن آباد میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :