شہریوں کی مضر صحت کھانوں کے ذریعے زندگی سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حق دار نہیں،ڈی سی او

بدھ 16 نومبر 2016 21:45

ملتان ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوںکی مضر صحت کھانوں کے ذریعے زندگی سے کھیلنے والے کسی رعائت کے حق دار نہیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی از سرنو انسپکشن کر کے فوڈ ایکٹ کے تحت نئے لائسنس جاری کرے گی تاکہ صفائی کا معیار بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی ٹاسک فورس برائے فود نے 1ماہ میں 50سے زائد ہوٹل سیل کر کے صفائی کے انتظامات بہتر کر نے کی سخت وارننگ جاری کی ہے تاکہ کھانے کے نام پر زہر فروخت کر نے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں منعقدہ ضلعی آفیسروں کے ایک اجلاس کی صدرارت کر کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی فروکت کر نے والے مافیا کے خلاف بھی ترجیحی بنیادوں پر کریک ڈائون جاری ہے ۔خطرناک طریقے سے سلنڈروں میں ایل پی جی بھر نے سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی ضلعی حکومت ہر گز اجازت نہیں دے گی۔

ڈی سی او نے کہا کہ گھریلو صارفین کو ایل پی جی کی فروخت پر کوئی پابندی نہیں ہے تاہم کمرشل گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر سلنڈر رکھنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی او نے سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کمپنی انتظامیہ کو شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنا نے کیلئے 30 روز کا وقت دیا ہے تمام ضلعی آفیسران کی شہر میں صفائی کی مانیٹرنگ کرنے پر ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہیلتھ کونسلز کے ذریعے ہسپتالوں میںمشینری اور دیگر تعمیر و مرمت کا کام مثالی بنا نے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے شہر کے تمام ہسپتال اور مراکز صحت 24گھنٹے بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔بعد ازاں اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔