ضلعی ٹاسک فورس برائے صحت کی کارروائی،13کلینک ،5میڈیکل سٹورسیل

بدھ 16 نومبر 2016 21:45

ملتان ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فورس برائے صحت نے گذشتہ روز بھی شہر میں عطائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹورز کے خلاف بھر پور آپریشن کیا ۔ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 13سے زائد عطائی کلینک اور 5میڈیکل سٹور سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کے چالان کر دیئے۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر اقبال کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے 6میڈیکل سٹوروں کو زائد المعیاد ادویات رکھنے پر چالان بھی کئے ۔ٹیم نے تمام مراکز سے ادویات اور انجکشن کے نمونہ جات لیکر تجزیئے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے ہیں ۔ٹاسک فورس اگلے مرحلے میں نجی ہسپتالوں اور کلینک پر ادویات کی قیمتیں اور فیسوں کے ریٹ بھی چیک کرے گی۔