سپریم کورٹ کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے فیصلے پر عملدر آمد کرکے تمام آئوٹ آف ٹرن پروموشن منسوخ کر کے میر ٹ کا نفا ذ یقینی بنا یا جا ئے،ایپکا حیدر آباد کا مطالبہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) آل پاکستان کلر کس ایسو سی ایشن (ایپکا) ایچ ڈ ی اے یو نٹ کے صدر امتیا ز علی کو لا چی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 2014ء میں سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے دیئے گئے فیصلے پر عملدر آمد کرکے تمام آئوٹ آف ٹرن پروموشن منسوخ کر کے میر ٹ کا نفا ذ یقینی بنا یا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سر کا ری ملازمین کے بنیا دی حقوق کے متعلق ملک کی اعلیٰ تر ین عدالت سپر یم کو رٹ آف پاکستان نی9مئی 2014ء کے اپنے فیصلے میں سرکاری ملازمین کے بنیا دی حقوق کا تحفظ کر تے ہو ئے کہا گیاتھا کہ تمام آئو ٹ آف ٹر ن پر و مو شن ختم کئے جا ئیں اور آئو ٹ آف ٹر ن پر مو شن حا صل کر نے والے ملازمین کو اُ ن کے اصل عہد وں پر 1994کی سنیارٹی کے مطا بق تعینا ت کیا جا ئے تمام ڈ یپو ٹیشن پر تعینا ت ملازمین اپنے محکمو ں میں واپس بھیج د یئے جا ئیں اوپی ایس پر تعینا ت تمام آفیسر ز اور آفیشل ہٹا ئے جا ئیں انتہا ئی افسو س کا مقا م ہے کہ ایچ ڈ ی اے میں اس فیصلے پر ابھی تک عملد ر آمد نہیں ہو ا سیا سی اثر ر سو خ رکھنے والے ملازمین اور آئو ٹ ٹر ن پر و مو شن حا صل کر نے والے نہ صر ف ابھی تک اپنی اپنی جگہ پر مو جود ہیں بلکہ تمام مر اعا ت بھی حا صل کر ر ہے ہیں جبکہ حقدار اپنے جا ئز حقوق سے محر وم ہیں جو کہ سپر یم کو رٹ آف پاکستان کے واضح احکا ما ت کی کھلی خلاف ورزی کر تے ہو ئے گذ شتہ سالو ں میں مزید آئوٹ آف ٹر ن پر ومو شن کیئے گئے ہیں اعلیٰ حکام کو گمر اہ کر نے کیلئے حقا ئق چھپا ئے جا تے ہیں اور حقا ئق کے منا فی رپو رٹ بھیجی جا تی ہے ،ملازمین کی شکا یت کا ازالہ کر نے کی بجا ئے ان کی در خو استوں کو ردی کی ٹوکر ی میں پھینک دیا جا تا ہے،انہوںنے کہاکہ ہم نے کئی با ر چیف سیکر یٹری ،سیکر یٹر ی لو کل گو رنمنٹ ،وزیر اعلیٰ سندھ ، کمشنر حیدرآباد اور ڈ ائر یکٹر جنر ل ایچ ڈ ی اے کو خطو ط لکھے اور تمام حقا ئق سے آگا ہ کیا لیکن افسو س کہ کسی نے بھی کو ئی کا روائی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :