اٹک،ٹریفک پولیس کی نااہلی کی سزا عام مسافروں کو ملنے لگی،سکولوں کی چھٹی کے بعد ٹریفک پولیس غائب

بدھ 16 نومبر 2016 21:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ٹریفک پولیس کی نااہلی کی سزا عام مسافروں کو ملنے لگی،سکولوں کی چھٹی کے بعد ٹریفک پولیس غائب رہنے لگی جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاتفصیلات کے مطابق سکولوں ،کالجوں کی چھٹی کے دوران ناز سنیما، بسال چوک، کچری چوک ،فتح جنگ چوک پر آئے روزٹریفک بدترین جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ ٹریفک پولیس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے اکژاوقات غائب ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کی روانی کی کو کشش کرتے رہتے ہیںٹریفک کے بدترین جام ہونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں پر مشتمل ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے دورداز جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او اٹک سے فوری نوٹس لیکر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :