غازی میں خشک سالی سے گلے، چیسٹ اور بخار کے مریضوں میں اضافہ

بدھ 16 نومبر 2016 22:04

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) غازی میں گردوغبار اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے، گلے، چیسٹ اور بخار کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غازی خشک سردی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گردوغبار کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے، عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی میں ڈاکٹروں کی کمی اور زنگ آلود ناکارہ مشینری کی وجہ سے ابتدائی طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام گلے سینہ اور بخار جیسے وبائی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ مریضوں کو 3 ، 3ڈاکٹرز بدلنے کے باوجود آرام نہیں آ رہا ہے۔

مختلف مساجد میں بارشوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، خشک سالی کی وجہ سے کسان اور زمیندار طبقہ گندم کی فصل نہ اگانے پر مجبور ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال غازی واحد ہسپتال ہے جہاں ڈاکٹر دن ایک بجے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اور ہسپتال میں مریضوں کیلئے کوئی ایمرجنسی اور ادویات کی سہولیات نہیں ہیں جبکہ الٹرا سائونڈ جیسی مشینری کا نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات اور ایمرجنسی کیلئے ٹھوس بندوبست کرے۔