مردان،تھانہ شہباز گڑھی کی حدودمیں پولیس کا سرچ آپریشن

بدھ 16 نومبر 2016 22:07

مردان۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تھانہ شہباز گڑھی کی حدودمیں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 4 مجرمان اشتہاری اور 12مشتبہ افراد سمیت جرائم پیشہ افراد کے 7 سہولت کا ر بھی گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن مردان شفیع اللہ خان گنڈاپور کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل سرکل کامران خان ،ایس ایچ اوشہباز گڑھی شکیل خان اور ایس ایچ اوز رورل سرکل کی قیادت میں پولیس نفری ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے سرچ اپریشن میں بھرپورحصہ لیااور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس کے دوران 4مجرمان اشتہاری اور 12مشتبہ افراد سمیت جرائم پیشہ افراد کے 7 سہولت کا روں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :