سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے معاملہ پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بدھ 16 نومبر 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے معاملہ پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کے معاملہ پر سماعت کی،سابق چیف جسٹس کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :