سہ ملکی ون ڈے سیریز، کالی آندھی نے سری لنکا کو62 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:18

سہ ملکی ون ڈے سیریز، کالی آندھی نے سری لنکا کو62 رنز سے ہرا کر فاتحانہ ..

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں کالی آندھی نے سری لنکا کو 62 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے، سری لنکن ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.1 اوورز میں 165 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کالی آندھی کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے سامنے آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ساچتھ پتھیرانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 4 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، شینن گبرائل اور ایشلے نرس نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

جیسن ہولڈر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، ویسٹ انڈین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، جوناتھن کارٹر 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، جونسن چارلس 2، کریگ بریتھویٹ 14، ایون لیوس 27، شائی ہوپ 47، روومین پاول 44، کارلوس بریتھویٹ 14، کپتان جیسن ہولڈر 2، سلیمان بین 7 اور شینن گبرائل صفر پر آئوٹ ہوئے، نووان کولاسیکرا، سرنگا لکمل اور نووان پرادیپ نے 2، 2 جبکہ ساچتھ پتھیرانا اور گونارتنے نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کالی آندھی کے بائولرز نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، ساچتھ پتھیرانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، دھانن جایا ڈی سلوا 3، کوسل پریرا 4، نیروشن ڈکویلا 28، کوسل مینڈس 4، کپتان اپل تھرنگا 12، آسیلا گونارتنے 18، شیہان جے سوریا 31، نووان کولاسیکرا 16 اور سرنگا لکمل صفر پر آئوٹ ہوئے۔ شینن گبرائل اور ایشلے نرس نے 3، 3، جیسن ہولڈر نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :