کوہاٹ میں دفعہ 144کا نفاذ

بدھ 16 نومبر 2016 22:30

کوہاٹ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے چہلم کے دوران امن و امان قائم کرنے کیلئے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میں اشتعال انگیز وال چاکنگ ،ڈبل سواری ،اشتعال انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی نعروں اور تقاریر ، کسی غلط مقصد کیلئے پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع، اسلحہ کی نمائش ،آذان اور چہلم کے علاوہ لائوڈ سپیکر کا استعمال ، قابل اعتراض مواد کی تقسیم ،گاڑیوں پر وارننگ لائٹ لگانے، کالے شیشوں ، ہوائی فائرنگ ، پیڑولیم مصنوعات کی ڈبوں میں کھلے عام فروخت ،پٹاخوں کی تیاری وفروخت ، چہلم کے راستوں اور امام بارگاہوں کے ارد گرد چھتوں پر کھڑا ہونے اور ماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں ، گرد ونواح میں ہوٹلوں/سرائے میں اجنبی افراد کے قیام پر فوری طور پر 22نومبر تک پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طورکیا گیا۔