چینی سرمایہ کاروں کا صوبے کے معدنی شعبے میں اظہار دلچسپی
بدھ 16 نومبر 2016 22:34
(جاری ہے)
ڈائریکٹر پلاننگ بلال خسرو نے چینی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ صوبے کی معد نی سیکٹر میں سمال ، میڈیم اور لارج سائز مائننگ کے متعدد شعبوں میں صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ترغیبی سہولیات فراہم کررہی ہے اور خصوصی طور پر سی پیک کے منصوبے کے تناظر میں چینی سرمایہ کاروں کیلئے صوبے کی معدنی سیکٹر کے مختلف شعبوں یعنی گرینائٹ، ماربل،گولڈ و دیگر اعلیٰ اقسام کے معدنیات میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ امر صوبے کیلئے خوشی کا باعث ہو گا کہ ہمارا دوست ملک چین صوبے میں اپنا سرمایہ لگائے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے انوسٹمنٹ پلان میں صوبے کا معدنی سیکٹرپہلی ترجیح کے طور پر ابھر رہا ہے اور صوبے میں اسی شعبے کو ترقی و فروغ دے رہے ہیںجس میں بیرونی سرمایہ کاری کا ایک اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم منرل سیکٹر میں ٹیکنالوجی کے تبادلے ، براہ راست سرمایہ کاری ، شراکت داری یا دیگر ممکنہ ذرائع سے سرمایہ کاری کرنے کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو صوبے میں خوش آمدید کہیں گے اور امید ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی مزید مضبوط ہو جائے گی اور صوبے کی معاشی ترقی کا سبب بنے گی۔چینی وفد نے انڈس گولڈ سمال پراجیکٹس و دیگر معدنی شعبوں کی سرمایہ کاری میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے فراہم کی جانے والی پرکشش ترغیبات سے فائد ہ اٹھایا جائے گا۔اس ضمن میںدونوں فریقین مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی متفق ہوئے جس کی رو سے معدنیات کے شعبے کو پاک چین راہداری منصوبے کے تناظر میں مستقبل قریب میں اہم ترین حیثیت دی جانے کا عندیہ دیا گیا۔ مفاہمت پرعنقریب دستخط کئے جائیںگے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.