چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کا معائنہ

بدھ 16 نومبر 2016 22:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے یہاں تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم اقبال مسعود صدیقی نے چیئرمین واپڈا کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین واپڈا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واپڈا 1410 میگاواٹ کے تربیلا کے چوتھی توسیعی منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس منصوبہ میں تنصیب کیلئے تین پاور جنریشن یونٹس تیار ہیں، ہر یونٹ سے 470 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، تربیلا فور توسیعی منصوبہ کی تکمیل کے بعد اس کی پیداواری گنجائش 3478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4888 میگاواٹ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :