سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے لئے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،عبد الجلیل باجوہ

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

سیالکوٹ ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) معروف صنعتکار وچیئرمین ایکال سرجیکل عبد الجلیل باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا ،سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے لئے ہر رکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ اقتصادی راہدای منصوبہ سے خطہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

حکومت نے قلیل عرصہ میں اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل کر کے ترقی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گوادر بندرگاہ سے ایک بحری بیڑہ روانہ ہو چکا ہے جو کامیابی کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے لئے ہر رکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ۔ صنعت کی ترقی میں گوادر بندرگاہ معاون کردار ادا کرے گی ۔

گوادر بندر گاہ کے آغاز میں ہی معیشت کے اعد اد و شمار میں بہتری آچکی ہے اور اس سے ملک کثیر زرمبادلہ حاصل کرے گا ۔ بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ گوادر بندر گاہ کے آغاز سے صنعت خوشحال ہو گی اور درآمدات اور برآمدات میں شدید اضافہ ہو گا ۔ حکومت گوادر بندرگاہ کو مزید بہتر کرے اور وہاں تمام سہولیات یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :